04 November 2016 - 21:55
News ID: 424258
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی:
حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے ایک بیان میں کہا : سندھ سمیت ملک بھر میں افراتفری و بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ہی ملکی سالمیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، سیکورٹی ادارے ان کالعدم تنظیموں کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت کارروائی عمل میں لائیں۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور اڈے موجود ہیں، چپے چپے پر دہشت گردوں کی نرسریاں قائم کی گئی ہیں، کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں جاری ہیں، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سندھ حکومت ان معاملات کو سنجیدہ لے اور دہشت گردوں کیخلاف فی الفور ایک بھرپور آپریشن کیا جائے گا، کیونکہ کالعدم تنظیمیں ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

وحدت ہاؤس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ بھر میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گرد عناصر کیخلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیئے، اگر فوجی آپریشن میں کوئی رکاوٹ یا مشکل ہے تو پولیس اور رینجرز کے ذریعے آپریشن کیا جائے، کیونکہ جو دہشت گردی وانا اور وزیرستان میں ہو رہی تھی، اس کا رخ اب کراچی سمیت سندھ کی طرف موڑا جا رہا ہے، مستونگ سمیت بلوچستان سے دہشت گرد یہاں آتے ہیں، سندھ میں ان کے سہولت کار موجود ہیں، دہشت گردوں کا سندھ میں آنا جانا ایک بہت بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم تنظیمیں ناصرف آزادانہ فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ آئے روز محب وطن اہل تشیع مسلمانوں کو دہشت گردی و بربریت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے، سندھ سمیت ملک بھر میں افراتفری و بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ہی ملکی سالمیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، سیکورٹی ادارے ان کالعدم تنظیموں کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت کارروائی عمل میں لائیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬