07 November 2016 - 13:25
News ID: 424313
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں مبارز عالم دین حجت الاسلام حاج شیخ جعفر شجونی کے انتقال کی تعزیت پیش کی ۔
رھبر

رسا نیوز ایجنسی کی رهبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ‌ای نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں مبارز عالم دین حجت الاسلام حاج شیخ جعفر شجونی کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

رهبر معظم انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

باسمہ تعالی

حجت الاسلام جناب حاج شیخ جعفر شجونی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ، آپ طاغوت وقت محمد رضا شاہ کی نظام حکومت کے مخالف ،امام خمینی (رہ) کے با وفا ساتھی اور انقلاب و نظام اسلامی ایران کے حامی تھے ، آپ نے اپنی پوری عمر انقلاب و اسلام کی تبلیغ میں بسر کی ، آپ کی شفاف تقریریں لوگوں کے دلوں اور ذھنوں پر تا ابد باقی رہیں گی ۔

میں خداوند متعال سے آپ کی مغفرت و رحمت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتا ہوں ۔

سیّد علی خامنہ ای

7 نومبر ۲۰۱۶

/988/ن۹۳۰/ک ۲۱۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬