07 November 2016 - 14:36
News ID: 424318
فونت
عراق:
عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کا محاصرہ تنگ ہو جانے کے ساتھ ہی اس گروہ نے اپنی تخریبی کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔
موصل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں موصل کے شمال مشرق میں واقع شہر بعشیقہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کا محاصرہ تنگ ہو جانے کے ساتھ ہی اس گروہ نے اپنی تخریبی کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کرد پیشمرگہ ملیشیا نے صوبے نینوا کے شہر موصل کے شمال مشرق میں واقع شہر بعشیقہ کا چند روز تک محاصرہ جاری رکھنے کے بعد اس شہر کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔

کرد پیشمرگہ ملیشیا، موصل کا آپریشن شروع ہونے کے بعد سے موصل کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں پیش قدمی کرتی رہی ہے۔ بعشیقہ، صوبے نینوا کا ایک ایسا شہر ہے جہاں کی بیشتر آبادی ایزدی کردوں پر مشتمل ہے اور اس شہر پر دو ہزار چودہ میں داعشی دہشت گردوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کا محاصرہ تنگ ہو جانے کے ساتھ ہی اس گروہ نے اپنی تخریبی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی کی بناء پر اس دہشت گرد گروہ نے تیل کے انّیس کنوؤں میں آگ لگادی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ موصل آپریشن کے دوران اب تک چھپّن قصبوں اور دیہاتوں پر مشتمل دو ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬