رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے برجستہ رکن حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد یزبک نے لبنان کے علاقے « بدنائل » میں ہونے والی مجلس عزاء میں تقریر کرتے ہوئے کہا: حلب کی جنگ دنیا کے سیاسی نقشے اور میدان کو بدل رکھ دے گی ۔
انہوں نے اپنی تقریر میں بیان کیا: جب حلب مکمل طور سے آزادی ہوجائے گا تو دنیا کا سیاسی نقشہ کچھ اور ہوگا ۔
حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے کہا: فلسطین ہمارا پہلا اور آخری مقصد ہے ، اسی لحاظ سے ہم امام موسی صدر رہ کے بیانات کو دھرا رہے ہیں کہ «اسرائیل شر مطلق ہے » ۔
حجت الاسلام و المسلمین یزبک نے لبنان کے سیاسی حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ڈھائی سال بعد لبنان کے صدر جمھوریہ کے عنوان سے اسی کا انتخاب کیا گیا جیسے حزب الله نے پہلے ہی دن منتخب کیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا: میں لبنانیوں کو اتحاد ، ھمدلی اور یکجہتی کی دعوت دیتا ہوں ، سبھی ایک دوسرے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کریں اور لبنان سبھی کی گفتگو کا میدان رہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۰