07 November 2016 - 14:47
News ID: 424320
فونت
پاکستان:
کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جیل میں بند شیعہ مسلمانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان مطاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی کے عوام نے حکومت کے جارحانہ اقدامات اور اہم شیعہ شخصیات کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں پیر کو حکومت اسلام آباد کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کے شرکاء نے پاکستان کی اہم مذہبی شخصیات کو گرفتار کرنے سے متعلق اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار کئے جانے والے تمام شیعہ مسلمانوں اور رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل بھی کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جیل میں بند شیعہ مسلمانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے نائب سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی نے اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ حکومت نے اگر شیعہ مسلمانوں کو رہا نہیں کیا اور شیعہ مسلمانوں اور اہم شخصیات کی گرفتاری کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں شیعہ مسلمانوں کی بعض اہم شخصیات منجملہ مولانا مرزا یوسف حسین اور فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا جبکہ شہر کراچی میں کئی شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔ چنانچہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، ان کی گرفتاری اور ان کے خلاف حکومت کے تشدد پسندانہ اقدامات سے پورے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور سے ایسی حالت میں کہ بعض ذرائ‏ع سے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ حکومت اسلام آباد بعض اہم شیعہ شخصیات کی شہریت تک منسوخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬