07 November 2016 - 14:29
News ID: 424316
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم :
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے سے ملاقات میں دھشت گرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کی حمایت و امداد کی تاکید کی ۔
سید عمار حکیم

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے صالح الشاعری سے ملاقات میں صوبہ موصل میں عراق کی مسلح فورسز کی کامیابیوں کو اطمینان بخش بتایا ۔

انہوں نے کہا: موصل کو داعش کے وجود سے مکمل طور پر خالی کرائے جانے کے بعد خود موصل کے ساکنین اس علاقہ کو ادارہ کریں گے ۔

عمار حکیم نے مزید کہا: موصل کے شھروں اور دیھاتوں کی آزادی میں عراقی فوج ، پولیس ، عوامی فورس ، پیش مرگہ اور قبائلی جنگجوں میں بے نظیر اتحاد و یکجہتی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے تکفیری دھشت گردوں اور شدت پسند افراد کے مقابل اتحاد و ھمدلی کو ضروری جانا اور کہا: علمائے اسلام اور مفکرین کی ذمہ داری ہے کہ دھشت گردوں کے وسیلہ اسلام کی بگڑی ہوئی تصویر کی ترمیم کریں ۔

انہوں نے عالمی اور داخلی سطح پر عراق کی مشکلات کے حل میں اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا ۔

صالح الشاعری نے بھی اس ملاقات میں کہا: اسلامی تعاون تنظیم بھی ملت عراق کی مکمل حمایت و امداد کو تیار ہے ۔

دوسری جانب حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے عراق میں موجود فرانس کے سفیر مارک بریتی سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ یورپین ممالک داعش اور دیگر دھشت گرد گروہوں سے مقابلے میں عراق کی حمایت کریں ۔

انہوں نے بیان کیا: عراقی عوام متعدد مشکلات کے باوجود داعش سے برسر پیکار ہے ، ہم نے اس راہ میں اپنے بہترین جوانوں کو قربان کردیا اور یقینا بہت جلد دھشت گردوں کو ملک سے مار بھگائیں گے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۳۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬