07 November 2016 - 15:03
News ID: 424325
فونت
عراق کے صدر نے سامرا کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔
فواد معصوم



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر فواد معصوم نے سامرا کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

فواد معصوم نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سامرا اور تکریت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے مجرمانہ حملوں کی روک تھام کے لئے سخت تدابیر اختیار کریں۔

سامرا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دس ایرانی زائرین شہید اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کے صدر نے سامرا کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

ادھر تکریت میں بھی ہونے والے دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں چودہ افراد جاں بحق اور پچّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ان دونوں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬