03 December 2016 - 13:07
News ID: 424853
فونت
اعجاز اشرفی:
لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ٹی ایل وائی کا کہنا تھا کہ مرکزی، صوبائی، ضلعی امیر اُن کی قیادت کریں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا مرکزی جلوس ۱۲ ربیع الاوّل، ۱۲ دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر دربار حضرت میاں میر سے دربار حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ تک نکالا جائے گا۔ جس میں لاہور اور مضافاتِ لاہور سے بڑے بڑے جلوس شامل ہوں گے۔ مرکزی جلوس کی سرپرستی علامہ خادم حسین رضوی اور قیادت پیر محمد افضل قادری کریں گے۔
اعجاز اشرفی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی ناظم نشرواشاعت صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں خطبہ جمعۃ المبارک دیتے ہوئے کہا : نبئ رحمت کی ولادت پوری اُمت کیلئے نجات کا سبب ہے اور آپ ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہر مسلمان پر لازم ہے۔

اُنہوں نے کہا تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام پورے ملک میں میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں لبیک یارسول اللہ کانفرنسیں اور جشن عیدمیلادُالنبی جلوس نکالے جائیں گے۔ جن میں ہزاروں علماء مشائخ ان کانفرنسوں اور جلوسوں میں شریک ہوں گے۔ مرکزی، صوبائی، ضلعی امیر اُن کی قیادت کریں گے۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ  کا مرکزی جلوس 12 ربیع الاوّل، 12 دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر دربار حضرت میاں میر سے دربار حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ تک نکالا جائے گا۔ جس میں لاہور اور مضافاتِ لاہور سے بڑے بڑے جلوس شامل ہوں گے۔

مرکزی جلوس کی سرپرستی علامہ خادم حسین رضوی اور قیادت پیر محمد افضل قادری کریں گے۔ پیر اعجاز اشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چاروں صوبوں اور کشمیر سمیت پورے پاکستان میں جشنِ عید میلادُ النبی کے سلسلہ میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنسیں اور جلوسوں کیساتھ ساتھ مرکزی جلوس دربار میاں میر تا دربار داتا گنج بخش کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬