14 December 2016 - 16:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425053
فونت
ایران اور انڈونیشیا کے صدور نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کا عزم، ظاہر کیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی اور جوکو ویدودو،

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، آج صبح جب سعدآباد کمپلکس پہنچے تو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور ایران کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے صدور نے کیمروں کے سامنے ایک دوسرے سے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔

استقبالیہ تقریب کے اختتام پر ایران اور انڈونیشیا کے صدور کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوا جس میں ایران اور انڈویشیا کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کی متعدد یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منگل کی شام سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے۔ وہ اپنے اس دورے میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬