ترکی میں جنوبی مشرقی شہر ویرنسیہرمیں ایک بم دھماکے میں ۳ افراد ہلاک اور ۱۵ دیگر زخمی ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں جنوبی مشرقی شہر ویرنسیہرمیں ایک بم دھماکے میں ۳ افراد ہلاک اور ۱۵ دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔
ترکی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شانلی اورفا صوبے کے ویرنسیہر شہر میں ججوں اور وکیلوں کے رہائشی مکانات کے باہر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا اور اس واقعہ کو پارکنگ میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا کر انجام دیا گیا تھا۔
اس درمیان ترکی کے وزیر قانون نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ واقعے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے ارادوں کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ ہم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اور بھی عزم کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے