‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2017 - 22:06
News ID: 426399
فونت
شیخ احمد بدر الدین حسون:
سرزمین شام کے اہل سنت مفتی نے کہا: اگر ایران ، فلسطین کی حمایت چھوڑ دیتا تو مغربی دنیا اسے ایٹ٘می اسلحہ بھی بنانے کی اجازت دے دیتا ۔
احمد حسون بدرالدین

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین شام کے اہل سنت مفتی شیخ احمد بدر الدین حسون نے اپنے ایک بیان میں کہا: تہران ، دمشق اور استقامت ( حزب اللہ لبنان) کو فقط فلسطین کی حمایت کے جرم میں سزا دی جا رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سن 2008 عیسوی میں شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد سے ملاقات کرنے والے علمائے کرام کیوں کہ آج نیتن یاہو کے بیان کے مقابل خاموش ہیں ۔

شیخ حسون نے نہایت افسوس کے ساتھ کہا: ائمہ جماعت مسجدوں کے منبروں سے شامی فوج کے لئے بد دعا کرتے ہیں مگر فلسطین کی حمایت اور غاصب صھیونیت کے مقابل ان کی پیروزی کی دعا نہیں کرتے ۔

شام کے مفتی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عرب اتحادی شام اور یمن کی نابودی میں مصروف ہیں کہا: اگر ایران نے فلسطین کی حمایت چھوڑ دی ہوتی تو مغربی دنیا اسے ایٹ٘می اسلحہ بھی بنانے کی اجازت دے دیتا ۔

انہوں نے مزید کہا: شام میں لڑنے والی مسلح گروہ حتی ایک دن بھی غاصب صھیونیت سے نہیں لڑے اور فلسطینیوں کو حمایت اپنا منشور نہیں سمجھتے ۔

شام کے اہل سنت مفتی نے مزید کہا: ہم آج ، عرب اور اسلامی دنیا میں جس چیز کے شاھد ہیں اس کا مقصد فلسطین کو فراموشی کے نذر کئے جانا ہے ۔/۹۸۸ / ن۹۳۰/ ک۲۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬