اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ صرف ایران کے ساتھ بلکہ اسے یورپی یونین، نیٹواتحاد، چین اور میکسیکو کے ساتھ بھی مسئلہ ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ايران کی پارليمنٹ مجلس شورای اسلامی كی قومی سلامتی اور خارجہ پاليسی كميٹی كے چيئرمين علاء الدين بروجردی نے كہا ہے كہ ٹرمپ كو امريكی عوام سے بھی مسئلہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ ٹرمپ كو امريكی عدليہ، ميڈيا اور انتظاميہ سے بھي مسئلہ ہے جيسا كہ اس نے كچھ احكامات جاری تو كر دیئے مگر وہاں كی عدليہ نے ان احكامات كو معطل كرديا۔
انہوں نے كہا كہ ايران، جوہری معاہدے كے نفاذ كے لئے اپنے وعدوں پرعمل كر رہا ہے تاہم امريكہ اس معاہدے كی خلاف ورزی كركے اپنے آپ كو نقصان پہنچائے گا۔
واضح رہے كہ علاء الدين بروجردی ايک اعلی سطحی پارليمانی وفد كے ہمراہ سربيا اور بوسنيا ہرزيگوينا كے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلی حكام كے ساتھ اہم امور پر مذاكرات كئے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے