17 March 2017 - 23:54
News ID: 426943
فونت
پاکستان علماء کونسل کے اختلافات کے بعد سعودی حکام نے معاملے کی تصفیے کیلئے طاہر اشرفی کو سعودی عرب طلب کیا ہے ۔
مولانا طاہر اشرفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل کے معزول چیئرمین حافظ طاہر اشرفی اور نومنتخب چیئرمین زاہد محمود قاسمی کے درمیان اختلافات کی خبریں سعودی عرب پہنچنے پر سعودی حکام نے حافظ طاہر اشرفی کو سعودی عرب طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان علماء کونسل کی مجلس شوریٰ نے فیصل آباد میں ہونیوالے اجلاس میں حافظ طاہر اشرفی کو معزول کر دیا تھا۔

طاہر اشرفی پر جرمنی اور امریکہ سے بھاری رقوم لے کر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا الزام تھا جبکہ ان کیخلاف مسجد میں بیٹھ کر غیر اسلامی حرکات کے بھی الزامات لگائے گئے۔

مذکورہ الزامات کے بعد مجلس شوریٰ نے طاہر اشرفی کو معزول کر دیا تھا جس کے بعد زاہد محمود قاسمی اور طاہر اشرفی میں لفظی جنگ جاری ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے اختلافات کے بعد سعودی حکام نے معاملے کی تصفیے کیلئے طاہر اشرفی کو سعودی عرب طلب کیا ہے جبکہ سعودی عرب روانگی سے قبل طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جنہوں نے مجھے معزول کیا اور مجھے ماں بہن کی گالیاں دیں میں انہیں معاف کرتا ہوں۔

یہ بیان جاری ہونے کے بعد وہ آج سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب زاہد محمود قاسمی کو بھی دعوت دی گئی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے جانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

کونسل کے اندرونی ذرائع کے مطابق سعودی عرب یاترا کے بعد پاکستان علماء کونسل کے اختلافات ختم ہو جائیں گے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬