رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ حج و زیارت کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حجاج کرام کے لئے عزتمندانہ حج انجام دینے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں لہذا اس سال 85 ہزار ایرانی حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔
ادارہ حج کے بیان کے مطابق ایرانی حجاج کی عزت و کرامت اور سکیورٹی کے امور کے تحفظ پر سعودی عرب کے حکام کے ساتھ اتفاق ہوگیا ہے اور سعودی عرب کے حج حکام نے ایران کے تمام شرائط کو قبول کرلیا ہے جس کے بعد ایرانی حجاج کرام کے لئے عزتمندانہ حج انجام دینے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں لہذا اس سال حج پر 85 ہزار ایرانی حجاج کرام فریضہ حج ادا کریں گے۔
بیان کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکیدات اور ایران کے اعلی حکام کی سفارشات کی روشنی میں ایران کے شہید پرور عوام لئےعزتمندانہ حج بجالانے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں، ادارہ حج کے مطابق ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور اس سال 85 ہزار ایرانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران نے حج کے دوران سعودی عرب کی ناقص کارکردگی اور حج کے دوران سیکڑوں ایرانی حاجیوں کی شہادت کے بعد پچھلے سال حج کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری تھی۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ نواز پالیسیوں پر گامزن ہے جبکہ ایران امریکی پالیسیوں کے بالکل خلاف ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰