ایران کے عوام، آج تیرہ فروردین مطابق دو اپریل کو روز طبیعت یا نیچر ڈے منا رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شمسی کلینڈر کے پہلے مہینے فروردین کی تیرہ تاریخ کو ایرانی عوام روز طبیعت یا نیچر ڈے مناتے ہیں-
تیرہ فروردین کو سیزدہ بدر بھی کہا جاتا ہے اور اس مناسبت سے ایرانی عوام زمانہ قدیم سے ہی نئے سال کے آغاز سے بارہ دنوں تک سال کے بارہ مہینوں کی یاد میں باغات اور سبزہ زاروں میں جاتے ہیں تاکہ تعطیل کا آخری دن سیر و تفریح میں گذاریں-
نوروز کی تعطیلات کے تیرہویں دن ایرانی عوام کی سیر و تفریح خیر و نیکی کا ایک عالمی پیغام ہے اور اس دن کا جشن اور رسومات کی جڑیں قدیم تاریخ و ثقافت میں پیوست ہیں-
ایرانی عوام روز طبیعت یا نیچر ڈے کی رسومات کو اللہ کی نعمتوں کی قدردانی سے تعبیر کرتے ہیں اور سبزہ و گل میں دوبارہ جان پیدا ہونے اور بہار کو قیامت و معاد کی نشانی سمجھتے ہیں- /۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے