رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دانشور نوام چامسکی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکہ کی جمہوریت کے لئے خطرہ اور تباہ کن انسان ہیں جن کی غلط پالیسیوں میں سے ایک اس ملک کے ایٹمی گوداموں کی تعمیر نو اور ان کی جدید کاری ہے-
امریکی دانشور نوام چامسکی نے اس ملک کی ڈیموکریٹ پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے پوری توجہ امریکہ کے انتخابی عمل میں روس کی ممکنہ مداخلت پر مرکوز کر دی ہے-
نوام چامسکی نے کہا کہ واشنگٹن کے حکام نے حالیہ برسوں میں بہت سے ممالک کے انتخابات میں رخنہ ڈالنے کے ساتھ ہی بعض حکومتوں کو سرنگوں بھی کر دیا ہے-
اس امریکی دانشور نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی مداخلت اور واشنگٹن کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کی ممکنہ فوجی مداخلت ان ملکوں میں انسانی بحران پیدا ہونے کا باعث بنی ہوئی ہے تاہم امریکی ذرائع ابلاغ ان پر توجہ نہیں دیتے- /۹۸۸/ ن۹۴۰