26 April 2017 - 23:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427749
فونت
آئی ایس او جامعہ اردو کے زیر اہتمام ؛
آئی ایس او جامعہ اردو کے زیر اہتمام یوم مصطفیٰ (ص) کی تقریب میں علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ مرزا یوسف، علامہ انتظار الحق تھانوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ فیصل عزیزی و دیگر نے شرکت کی ۔
یوم مصطفیٰ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ اردو یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی (گلشن اقبال) عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں یومِ مصطفیٰ (ص) کی پُرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یوم مصطفیٰ (ص) کی تقریب میں علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ انتظار الحق تھانوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ فیصل عزیزی بندگی، علامہ منظر الحق تھانوی، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام نے شرکت کی، جبکہ شجاع رضوی، علی دیپ رضوی سمیت شہر کے مشہور و معروف منقبت خواں و نعت خواں نے نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اہل تشیع و اہلسنت علمائے کرام اور طلباء نے علامہ انتظار الحق تھانوی کی اقتداء میں باجماعت نمام ادا کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬