20 May 2017 - 11:10
News ID: 428141
فونت
رحمانی فضلی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔
 عبد الرضا رحمانی فضلی

خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت  داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔

پولنگ کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، تاہم ایران کی وزارت داخلہ نے 4 بار پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا، تاکہ تمام افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں۔واضح  رہے کہ ایران میں پولنگ کے دن  اوقات میں اضافہ قانونی عمل ہے اور ماضی میں بھی پولنگ کے اوقات بڑھائے جاتے رہے ہیں۔

ایران میں 12 ویں صدر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ بہتر رہا، خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوان افراد نے بھی اپنا حق رائی دہے استعمال کیا۔انتخاب کے موقع پر ایران بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جب کہ ملک میں 63 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی عمل شروع کردیا گیا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ تر نتائج سامنے آجائیں گے جس کے بعد  موجودہ صدرحسن روحانی اور ان کے مضبوط حریف سید ابراہیم رئیسی میں سے کسی ایک کے حق میں عوامی فیصلہ سامنے آجائےگا ۔/۹۸۸ / ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬