رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں "القدس اتحاد امت کا مرکز" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، فلسطین فاونڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی سندھ کے رہنماء مظفر ہاشمی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلم غوری، معروف اسکالر و مصنف اور سابق مشیر حکومت پاکستان نصرت مرزا، تحریک انصاف کے رہنماء اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء یونس بونیری، مسلم لیگ (ن) سندھ علماء مشائخ ونگ کے صدر اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے ترجمان پیرزادہ سید محمد ازہر علی شاہ ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ باقر زیدی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، وائس چیئرمین چرچ آف پاکستان پادری ریاض مسیح، معروف اسکالر، ادیبہ و سابق مشیر حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر سید علی اویس زیدی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم و دیگر مقررین نے خطاب کئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰