26 June 2017 - 23:37
News ID: 428723
فونت
سعودی عرب نے اسرائیل کو گلے سے لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی اور صیہونی اتحاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب، امریکہ کی وساطت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان، جن معاملات پر بات چیت جاری ہے ان میں اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کھولنے، ریاض میں اسرائیل کے نمائندہ دفتر کا قیام اور بہت سے دوسرے معاملات شامل ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان اب بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل کو بچانے کے لئے سعودی عرب کو استعمال کر رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور جہاں اب اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین پوشیدہ تعلقات کی برقراری اب واضح اور آشکارا ہو رہی ہے وہیں عرب ممالک کے اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں جس میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬