سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب شام اور عراق میں دہشت گرد اپنے ہتھیار ڈال رہے تھے امریکی فوج نے ہتھیاروں کی پیٹیاں اور اشیائے خوراک کی کھیپیں گرا کر داعش کی حمایت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر عبداللہ عراقی نے شام اور عراق میں تکفیری اور صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے لئے امریکا کی جانب سے ہتھیاروں اور اشیائے خوراک کی کھیپیں گرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام اور عراق میں داخل ہوا لیکن حقائق امریکیوں کے دعوؤں سے مختلف ہیں-
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام داعش کی حمایت کے لئے جو بھی کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ داعش کا اصل دشمن اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ ہے-
سپاہ پاسداران کے مذکورہ کمانڈر نے کہا کہ امریکی جس میدان میں بھی اترے ہیں انہیں ایران سے سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے- /۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے