12 October 2017 - 13:04
News ID: 430342
فونت
راغب نعیمی:
علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، سرکاری عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا کیا جائے۔
 راغب نعیمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف مذہبی سکالر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے، عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے، کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے، توہین رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ 

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے، جب تک قادیانیوں کو ان کے عہدوں فارغ نہیں کیا جاتا اسوقت تک ملک خداداد کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے، قادیانیوں کی صوبائی و قومی اداروں میں بڑھتی ریشہ دوانیاں تشویشناک ہیں۔

اس موقع پر مولانا عبدالرحمان جلالپوری اور پروفیسر نصیر احمد نورانی نے حج بیت اللہ کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا عقیدہ ختم نبوت پر مسلمان کا پختہ ایمان ہے، کفر اسلام نے برصغیر کے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے قادیانیوں سے مرزا احمد قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا، امت مسلمہ کو قانون ناموس رسالت اور قانون ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو اتحاد واتفاق سے ناکام بنانا ہوگا۔/۹۸۹/ ف۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬