عراقی فضائیہ کے حملے میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مغربی صوبے الانبار کے شہر القائم کے نواحی علاقے عبیدی میں داعش کے بم بنانے کے ایک کارخانے کو تباہ کر دیا۔
اس حملے میں کم سے کم چودہ داعشی دہشت گرد بھی مارے گئے۔
عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں جن کا مقصد اس علاقے کی آزادی کے لیے بری فوج کے آپریشن کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی اور اہلسنت قبائلی کا لشکر، صوبہ الانبار کی آزادی کے فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ ک۱۳۳
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے