13 October 2017 - 17:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430360
فونت
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں دسیوں شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں
جنگی طیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر رقہ پر نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملوں میں کم سے کم پینتیس شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

چار اکتوبر کو بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے رقہ پر بمباری کر کے دسیوں عام شہریوں کاقتل عام کیا تھا-

حکومت شام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط لکھ کر شام میں امریکی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیاہے -

ایروارز نگراں گروپ نے کہ جو عراق و شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کی کارروائیوں پر نظر رکھتا ہے، اعلان کیا ہے کہ دوہزار چودہ سے اب تک تین ہزار سے زیادہ عام شہری عراق و شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں-

امریکہ نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کے بہانے شام و عراق میں عام شہریوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایاہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬