02 December 2017 - 17:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 432073
فونت
ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا نے ناصر شیرازی کی مزاج پرسی کی اور اغواء کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق ناصر شیرازی نے انہیں اغواء کرنیوالوں کے حوالے سے مفصل آگاہ کیا کہ وہ انہیں نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق ناصر شیرازی کو علم نہیں ہو سکا کہ انہیں اغواء کرنیوالے کون لوگ تھے۔
سید ناصر عباس شیرازی اور  صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا نے ناصر شیرازی کی مزاج پرسی کی اور اغواء کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر شیرازی نے انہیں اغواء کرنیوالوں کے حوالے سے آگاہ کیا کہ وہ انہیں نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے۔

صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق ناصر شیرازی کو علم نہیں ہو سکا کہ انہیں اغواء کرنیوالے کون لوگ تھے۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنما لاہور روانہ ہو گئے ہیں جہاں دونوں رہنما اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ ناصر عباس شیرازی کو یکم نومبر کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایک ماہ کی جبری قید کے بعد انہیں گزشتہ شب رہا کر دیا گیا۔ ناصر شیرازی کے اغواء کیخلاف ایم ڈبلیو ایم نے 10 دسمبر کو دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬