29 December 2017 - 18:51
News ID: 432455
فونت
اسرائیل کے وزیر تعلیم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر تعلیم نفتالی بنت نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

اسرائیل وزیر تعلیم نے کہا کہ اسرائیل کے اعتدال پسند عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اسرائیل ان کے ساتھ ملکر خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اسرائیلی وزير تعلیم نے کہا کہ جتنی ضرورت اسرائیل کو اعتدال پسند عرب ممالک کی ہے اتنی ہی ضرورت عرب ممالک کو اسرائیل کی ہے ۔

اسرائیل وزير تعلیم نے کہا کہ اسرائيل اور سعودی عرب دونوں شام اور لبنان میں ایران کے اثر و رسوخ کے خلاف ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬