11 January 2018 - 16:30
News ID: 433593
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمال مغربی صوبے صعدہ کے شہر کتاف کے بازار پر بمباری کی جس میں کم سے کم دس عام شہری شہید ہوگئے۔
جنگی طیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی طیاروں نے شمال مغربی صوبے صعدہ کے ہی غمر شہر پر بمباری کرکے کم سے کم دو بچوں کو شہید کردیا جبکہ ان حملوں میں ایک خاتون اور دوبچے زخمی ہوگئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ صعدہ کے ہی باقم شہر میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کردیا اس حملے میں بھی دو یمن بچے شہید اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی عرب کے ذریعے جاری محاصر کے نتیجے میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے اور دواؤں کی قلت کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا افراد موت کے خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں۔

اس درمیان یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے جنوبی صوبے تعز میں الشقب اور المفالیس محاذوں پر سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے اپنی ان کارروائیوں میں سعودی عرب کے پندرہ اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔ یمن سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب سےوابستہ ایجنٹ عبدالرحمن الصبیحی اور اس کے کئی ساتھی یمنی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے یمنی ذرائع نےاعلان کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ ابین کے علاقے ھمدان کے الاستقبال فوجی اڈے پر حملے میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

درایں اثنا یمن کے علما نے اپنے ایک اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یمنی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یمنی فوج کی صف میں شامل ہو کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ اس درمیان خبر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے اندر نجران میں سعودی فوجی اڈے پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج نے یہ میزائلی حملہ نجران کے عباسہ فوجی اڈے پر کیا ہے جس میں سعودی فوج کو خاصہ جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬