14 February 2018 - 09:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435027
فونت
ہندوستان کے عوام نے انتہا پسندی اورپرتشدد واقعات میں اضافے کے خلاف پر امن احتجاج کیا۔
 مسلمانوں کا  امن مارچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں مسلمانوں پر بڑھتے تشدد کے خلاف الہ آباد میں طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے امن مارچ کیا۔

گزشتہ دنوں الہ آباد میں ایک دلت طالب علم کو تشدد کر کے ہلاک کئےجانے اور کاس گنج میں مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کار روائی پرلوگوں نے اپنے غم و غصےکا اظہار کیا اور  تشدد کے لئے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار قراردیا ۔

امن مارچ میں شامل افراد نے الزام لگایا کہ ریاست میں دلتوں اور مسلمانوں کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امن مارچ میں الہ آباد یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

لوگوں نے تشدد کے ذریعہ ہلاک کئے جانے والے بے گناہ افراد کی یاد میں شمع روشن کی اور فرقہ پرستی مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬