01 March 2018 - 09:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435206
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے یہ کہتے ہوئے کہ نواز شریف جنرل ضیاء کی لگائی گئی پنیری کا پودا ہے کہا: امریکہ اسرائیل کے حق میں مسلم ممالک کو تباہ کر رہا ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں شام میں پراکسی وار بند کریں، اقوام متحدہ شام میں جنگ بندی کی قرارداد پر عمل یقینی بنائے، نواز شریف کی تحریک عدل دراصل تحریک بغاوت ہے، مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانا نیا این آر او حاصل کرنے کی کوشش ہے لیکن اب کوئی این آر او نہیں ہوگا، پتوکی میں شہباز شریف کے جلسے میں خاتون سے بدتمیزی قابل مذمت ہے، ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن آلِ شریف کے غلاموں کی جماعت ہے، پنجاب میں شہباز شریف کا مسلسل دس سالہ اقتدار ناکامیوں کی داستان ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شام میں بیرونی مداخلت فساد کا سبب ہے، امریکہ اسرائیل کو خطے کا تھانیدار بنانے کیلئے مشرق وسطی کے مسلم ممالک کو تباہ کر رہا ہے، عالمی سازشوں کے ذریعے وحدت امت کو پارہ پارہ کیا جا رہا ہے۔ کشمیر، فلسطین اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالم اسلام قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ نواز شریف جنرل ضیاء کی لگائی گئی پنیری کا پودا ہے، جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنیوالا نواز شریف مجاہد جمہوریت بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، ن لیگ عدلیہ پر حملے کی اپنی پرانی تاریخ کو دوہرا رہی ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬