24 April 2018 - 08:01
News ID: 435686
فونت
روسی فیڈریشن اور فرانس کے سربراہان مملکت نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔
جوہری معاہدے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فیڈریشن اور فرانس کے سربراہان مملکت نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔

روسی ایوان صدر، کریملن کے مطابق، ولادیمیر پوٹن اور ان کے فرانسیسی ہم منصب امانوئل ماکرون نے پیر کے روز ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران عالمی سلامتی کے لئے ایران جوہری معاہدے کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین پر زور دیا کہ اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر شام پر حالیہ جارحیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور روسی صدر نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے شام پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت سے شام کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔

صدر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو شام میں قیام امن سے متعلق آستانہ اور سوچی عمل میں ایران، روس اور ترکی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬