10 May 2018 - 12:20
News ID: 435870
فونت
بشار اسد :
شام کے صدر نے کہا کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں جو مواد تھا وہ سب اقوام متحدہ کے حوالے کردیا تھا۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ  داعش میں امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی شامل ہیں اور امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ داعش امریکی اتحاد پر مشتمل ممالک کی فوج کا نام ہے جس نے شام کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا ، داعش دہشت گردوں  کو امریکہ نے ترکی میں باقاعدہ ٹریننگ دی اور انھیں جدید ترین ہتھیاروں سےمسلح کیا ۔

بشار اسد نے کہا کہ  امریکہ نے دہشت گردوں کو رقہ سے دیر الزورمنتقل کیا۔  جبکہ دیر الزور شامی فوج کے محاصرے میں تھا اور امریکی فوج نے شامی فوج پر حملہ کرکے داعش دہشت گردوں کو بہت بڑي مدد فراہم  کی۔

بشار اسد نے شامی فوج کی طرف سے کیمیائی حملے کو مضحکہ خیز اور امریکی پروپیگنڈے کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ  شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں جو مواد تھا وہ  سب اقوام متحدہ کے حوالے کردیا تھا۔

بشار اسد نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اسرائیل، ترکی ،قطر برطانیہ،  فرانس اور متحدہ  عرب امارات داعش دہشت گردوں کے اصلی حامی ممالک ہیں۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬