15 May 2018 - 18:13
News ID: 435936
فونت
میخائل اولیانوف نے امانو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی عالمی جوہری ادارے کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے۔
عالمی جوہری ایجنسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے روس کے شہر سوچی میں روس کےصدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو ایران سے متعلق جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

ویانا میں قائم عالمی اداروں میں تعینات روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے امانو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی عالمی جوہری ادارے کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے اور من گھڑت الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کئے۔

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬