25 May 2018 - 17:11
News ID: 436047
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی و پیشرفت سے سخت پریشان اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی وپیشرفت سے بری طرح سیخ پا ہیں کہا کہ وہ اپنی اسی جھنجھلاہٹ کی وجہ سے ایک دن ختم ہوجائیں گے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ماہ مبارک رمضان کے دوسرے جمعےمیں لاکھوں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اور اس کی سازشوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی حکام کو اسلام سے مشکل ہے اور وہ اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ امت اسلامیہ ہمیشہ معاشی لحاظ سے زبوں حالی کا شکار رہے اور اسلامی ممالک بدامنی اور بحرانوں سے دوچار رہیں کہا کہ دشمن جانتے ہیں کہ اسلام اپنی ترقی و پیشرفت کے باعث معاشروں کی عزت و وقار کا باعث بنتا ہے اسی لئے وہ  ہمیشہ اس دین الہی پر ضرب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اللہ پر ایمان، استقامت اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے دشمنوں کی سازشوں کو مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل امت اسلامیہ کا ہی ہے اور دشمن نابود ہوجائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬