08 June 2018 - 16:54
News ID: 436205
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں آج عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا جارہا ہے اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظيم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ایران اور عالم اسلام کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔
عالمی یوم قدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں آج عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا جارہا ہے اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظيم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ایران اور عالم اسلام کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ ایران میں سب سے بڑی ریلی تہران میں نکالی جارہی ہے تہران کے مختلف حصوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں نماز جمعہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے جارہے ہیں ۔

مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل اور امریکہ کی بربریت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ۔ تہران کی عظیم ریلی میں ایران کے صدر حسن روحانی، نائـ صدر اسحاق جہانگیری ،پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ، عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام  بھی شریک ہیں ۔ نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل ایرانی پارلیمنٹ  کے اسپیکر علی لاریجانی عوام سے خطاب کریں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور وہ انھیں ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬