09 June 2018 - 15:06
News ID: 436216
فونت
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی:
یمنی عوامی رضاکار تنظیم انصاراللہ کے سربراہ کا اس بیان کیساتھ کہ بیت المقدس عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے کہا کہ امریکہ و اسرائیل خطے اور پوری دنیا پر تسلط قائم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
سید عبد الملک بدر الدین الحوثی عالمی یوم قدس/ صنعا یمن عالمی یوم قدس/ صنعا یمن عالمی یوم قدس/ صنعا یمن عالمی یوم قدس/ صنعا یمن عالمی یوم قدس/ صنعا یمن صنعا یمن عالمی یوم قدس/ صنعا یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں نے اگر اپنے تشخص کے حامل مقدسات کو کھو دیا  تو وہ بہت کمزور قوم میں تبدیل ہو جائیں گے بنابریں مسجدالاقصی اور بیت المقدس سے ان کا رابطہ اہم ترین رابطہ ہے جو ان کی اقدار کو بیان کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکش طاقتوں کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگیں فیصلہ کن ہیں کہ جن سے مسلمانوں کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے اور یاد رکھنا چاہئے کہ مسجدالاقصی اور فلسطین کا مسئلہ ایک محوری مسئلہ ہے۔

الحوثی نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رابطے کا مقصد، مسلمانوں کو نشانہ بنانا، انھیں جھکنے پر مجبور کرنا اور ان کو تباہ کرنا ہے اور یہ کہ سعودی عرب علاقے میں تباہ کن کردار ادا کر رہا ہے اور سینچری ڈیل سے موسوم امریکی منصوبے کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مواقف سب پر واضح ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬