12 June 2018 - 18:50
News ID: 436261
فونت
علمای مسلمان لبنان :
علمای مسلمان لبنان نے ایک نشست میں عرب کے حکام کی خیانت کو فلسطین کی آزادی کے راہ میں سب سے اہم علت جانا ہے اور تاکید کی ہے کہ خداوند عالم اور اسلامی قوم کی صلاحیت پر بھڑوسہ کے ذریعہ بہت جلد فلسطین کو آزادی ملے گی ۔
علمای مسلمان لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علمای مسلمان لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں فلسطین کے مسئلہ میں عرب کے حکام کی خیانت کو فلسطین کی آزادی کے راہ میں اسلامی قوم پر صیہونی حکومت کی کوتاہ مدت کامیابی کی بنیادی وجہ جانا ہے ۔

اس بیانیہ میں ذکر ہوا ہے : اس زمانہ میں جمال عبد الناصر کی رہبری اور اسلامی قوم کے ساتھ صیہونی حکومت کے چنگل سے فلسطین کی آزادی کے لئے ایک تحریک شروع ہوئی تھی لیکن عرب کے بعض حکام نے اپنی حاکمیت کو خطرہ میں دیکھ کر سازش شروع کی اور اقتصادی و سیاسی محاصرہ کے ذریعہ جمال الدین عبد الناصر کی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

علمای مسلمان لبنان نے اس زمانہ کے مشابہت خطے میں اس زمانہ کی موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت بھی فلسطین کی آزادی کے لئے اسلامی تحریک عالم اسلام کا ایک اہم مسئلہ اور صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کے عنوان سے تحریک شروع ہوئی ہے ۔

علمای مسلمان لبنان نے وضاحت کی : جو عربی ممالک کل جمال الناصر کے مقابلہ میں کھڑے ہوئے تھے آج بھی اسلامی جمہوریہ ایران جو استقامت ، صداقت ، شجاعت و صبر کے ساتھ فلسطین کے مسئلہ کو زندہ کرنے کا مرکزی محور ہے اس کے مقابلہ میں گردن اٹھا رہے ہیں ۔

علمای مسلمان لبنان نے امریکا کے صدر کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کے لئے عربی ممالک کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : عربی حکام نے ایران کو سعودی عرب پر یمن کے ذریعہ حملہ کرنے کے لئے اسلحہ بھیجنے اور مزید « اسرائیل مردہ باد » کے نعرہ کو پھیلانے کا الزام لگایا ہے جیسا کہ پہلے بھی ان لوگوں کا رویہ عبد الناصر سے مقابلہ کرنے میں دیکھا گیا تھا ۔ اگر ایران یمن کے جنگ میں مداخلت کرتا تو یمن کی ایسی حالت نہ ہوتی ۔

اس بیانیہ کے اختمامی مراحل میں اظہار کیا گیا ہے : ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیئے اور امام خمینی (ره) کے فرمان کے مطابق کہ نہ مشرق اور نہ مغرب یہاں تک کہ عرب رہنما و حکام پر اعتماد نہ کرنا چاہیئے بلکہ اپنی ہمت و استعداد پر اعتماد کر کے اسرائیل کو تباہ کر کے فلسطین کو آزاد کر سکتے ہیں ۔ یمن ، عراق ، شام اور لبنان میں جنگ نے ہم لوگوں کو اسلامی قوم کا اصلی مسئلہ یعنی فلسطین کی آزادی سے دور نہیں کر سکتا ہے /۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬