19 June 2018 - 15:35
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436317
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی ۲۰۱۷ میں اپنے پہلے سعودی عرب کے دورے کے دوران مربع پیلس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ رقص میں حصہ لیا تھا اور اب امریکی عورتوں کے مختلف گروپ سعودی عرب میں سعودی مردوں کے ساتھ رقص کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔
 ڈانس پارٹی/ سعودیہ

رسا نیوز ایجنسی کی عرب ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں مغربی ثقافت کو بڑے کر و فر کے ساتھ فروغ دیا جارہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2017 میں اپنے پہلے سعودی عرب کے دورے کے دوران مربع پیلس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ رقص میں حصہ لیا تھا اور اب امریکی عورتوں کے مختلف گروپ  سعودی عرب میں سعودی مردوں کے ساتھ رقص کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ برس مئی میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے آغاز پر سعودی عرب کا انتخاب کرتے ہوئے وہاں رقص کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تلوار ہاتھ میں پکڑ کر سعودی عرب بادشاہ کے ساتھ  رقص میں حصہ لیا تھا ، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔ تاہم اب سعودی عرب میں امریکی سیاح خواتین نے سعودی عرب کے مردوں کے ساتھ رقص کرکے شہرت حاصل کررہی ہیں ۔

سعودی امریکن تعلقات کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم سعودی امریکین پبلک ریلیشن افیئرز کمیٹی کی جانب سے ٹوئیٹ کی گئی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں امریکی سیاح خواتین کو سعودی مردوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عرب ذرائ‏ کے مطابق سعودی عرب ملک میں مغربی ثقافت کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬