01 July 2018 - 23:06
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436459
فونت
یمنی فوج نے ملک کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کی ایک فوجی دستے کو تہس نہس کر دیا۔
یمنی فوج کے حملے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کی ایک فوجی دستے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین فوجی گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار تمام سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی صوبے لحج میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

جنوبی صوبے الحدیدہ کے علاقے الفازہ میں یمنی فوج کے شدید حملے میں سعودی اتحاد میں شامل متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں اور ان کی پیشقدمی رک گئی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سوئیڈن حکومت کے خصوصی ایلچی پیٹر سیمون بی نے صنعا میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط سے ملاقات اور سیاسی مذاکرات کی غرض سے اپنے ملک کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬