08 December 2018 - 12:52
News ID: 438848
فونت
سعودیہ عربیہ کے مشھور شیعہ عالم دین نے مدتوں بیماری کی سختیاں برداشت کے کرنے کے بعد اس دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
آیت الله سید طاهر السلمان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے شیعہ عالم دین آیت الله سید طاهر السلمان نے ایک مدت تک بیماری کی سختیاں برداشت کے کرنے کے بعد اس دار فانی کو الوداع کہدیا۔

آیت الله سید طاهر السلمان سن 1345 هجری قمری میں سعودی کے شھر الاحساء میں پیدا ہوئے، اپ نے اپنی ابتدائی دینی و حوزوی تعلیم اسی شھر میں اپنے والد گرامی آیت الله سید هاشم اور استاد محترم شیخ صادق الخلیفة سے حاصل کی اور پھر سن 1364 هجری قمری میں اعلی سطح کی حوزوی تعلیم حاصل کرنے کے لئے نجف اشرف تشریف لے گئے ۔

انہوں نے شهر نجف اشرف عراق میں آیات عظام سید سعید الحکیم، شیخ ابراهیم الکرباسی و شیخ حسین الخلیفه جیسے اساتذہ کے سامنے زانوئے ادب تہ کیا اور ان سے کسب فیض علم کیا ۔

 

 

آیت الله سید طاهر السلمان نے آیات عظام سید یوسف الحکیم، سید محسن الحکیم، سید ابوالقاسم الخوئی، سید نصر الله المستنبط، سيد باقر الشخص و شيخ علي ال عيثان سے بخوبی استفادہ کیا ۔

سعودیہ کے اس شیعہ عالم دین نے آیات عظام سید یوسف الحکیم، شیخ إبراهيم الكرباسي، شيخ علي العيثان و سيد باقر الشخص سے اجازه اجتهاد و استبناط حاصل کیا اور سن 1403 هجری قمری میں تبلیغ اسلام کی غرض سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ۔

 

آپ فقیہ ، استاد اور محقق ہونے کے ساتھ ساتھ ادبیات اور شعر گوئی کا بھی شوق رکھتے تھے نیز تقوائے الھی، پرهیزگاری اور مومنین کی خدمت و تواضع میں شہرت کے مالک تھے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬