رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای کی امامت میں آج صبح مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی نماز جنازہ مصلای امام خمینی(رح) تہران میں ادا کی گئی جس میں صدر مملکت حسن روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ، اعلی حکام، علمائے کرام، اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات اور اسی طرح عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تہران میں نماز جنازہ کے بعد مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے جسد خاکی کو قم منتقل کیا جائے گا اور قم میں بعد از ظہرتشیع جنازہ کے بعد مرحوم کو حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہرمیں سپرد خاک کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا پیر کے روز70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا.
آیت الله ہاشمی شاہرودی 1948 میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے، آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1999 سے 2009 تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے./۹۸۸/ ن۹۴۰