06 March 2019 - 14:35
News ID: 439916
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ھند و پاک کے حکمرانوں کو خطاب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک تناؤ میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں، اقوام متحدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوگا بلکہ صورتحال امن و استحکام کی جانب بڑھے گی۔

چینی سفیر نے پاکستانی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان صورتحال امن کی جانب بڑھے گی۔

آئی پی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر مرزا نے دو جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشیدگی پر چینی سفیر کے اصولی موقف کی تائید کی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬