04 March 2019 - 21:42
News ID: 439901
فونت
7 مارچ کو:
عراق کے مختلف ادیان و مذاھب کے نمائندوں اور مذھبی رھنماوں کا چوتھا اجتماع، 7 مارچ کو حرم امام حسین(ع) در شهر کربلا میں منعقد ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اس عظیم اجتماع کے ذمہ دار کمالی نے کہا : یہ اجتماع حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نظر منعقد ہو رہا ہے ، اس اجتماع میں عراق کے مختلف ادیان و مذاھب کے نمائندے ، مذھبی رھنما ، یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ شرکت کریں گے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس اجتماع کا مقصد مسالمت آمیز زندگی کی ترویج ہے کہا: پروگرام کے تحت یہ اجتماع، 7 مارچ بروز جمعرات صحن حرم امام حسین(ع) در کربلا معلی میں منعقد ہوگا ۔

کمالی نے مزید بیان کیا: عیسائیوں کی نمائندگی میں چلڈن چرچ عراق کے بڑے پادری ارڈنل رفایل لوس ساکو ، صائبین مندائی کے دینی رھنما اور ایزدیوں کے نمائندہ شیخ ستار جبار ، اہل سنت وقف بورڈ کے رکن ، شیعہ وقف بورڈ کے رکن اور یونسکو کے رکن، اس عظیم اجتماع میں شریک ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬