15 April 2019 - 16:13
News ID: 440180
فونت
اسلام میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جب کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات ہے، جب کہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس نے بتایا کہ ہمدردی کیا ہوتی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر مل کی بقا کے لیے کام کیا جب کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔

اسلام میں منعقدہ چوتھی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، جب کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات ہے، جب کہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے، جس نے بتایا کہ ہمدردی کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جب کہ دنیا ہماری فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

کانفرنس میں امام کعبہ، چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬