رسا نیوز ایجنسی کی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سے رپورٹ کے مطابق، یوگنڈا میں «مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر سے» نشست کا انعقاد کیا جس میں ادارہ اوقاف میں رھبر معظم کے نمایندے حجتالاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی نے امام زمان(عج) کے موضوع پر خطاب کیا۔
اس نشست میں ایرانی ثقافتی مرکز، اساتذہ اور طلباء شریک تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: شعبان کا مہینہ رمضان المبارک کا مقدمہ ہے اور اس مقدس مہینے میں حضرت مهدی(عج) کی ولادت سے برکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
حجتالاسلام خاموشی نے حضرت مهدی(عج) کی عالمی حکومت ، فوائد اور منتظرین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے سعادت کی راہ طے کرنے کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو کی۔
المصطفے کالج یوگنڈا کے استاد آدم سبیالا نے نشست سے خطاب کیا اور کہا: آج اسلامی انقلاب کی برکت سے یوگنڈا میں پیروان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد موجود ہے اور خدا نے ہمیں منتظرین امام میں شامل کیا ہے۔//۹۸۸/ ن