02 September 2019 - 14:39
News ID: 441204
فونت
علامہ حسن ظفر نقوی:
مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور خطیب نے کہا کہ اہلبیت اطہارؑ کی مقدس ہستیاں اسلام کی بقاء، استحکام اور سلامتی کی ضامن ہیں اور ان کے در سے وابستگی اختیار کرکے دنیا میں کامیابی، آخرت میں نجات اور مسلمانوں کی فلاح کیلئے کام کیا جا سکتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ آمد محرم پر اتحاد اور اتفاق کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ سیرت امام حسینؑ کی پیروی بھی ہونی چاہئے، یہ بات انہوں نے کراچی میں مختلف مقامات پر عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا والوں کی سیرت و کردار رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے، لیکن افسوس کہ آج زمانہ ان افکار و نظریات کو یکسر فراموش کر چکا ہے، جس کی وجہ سے آج پوری دنیا اور انسانیت ذلت و رسوائی میں پھنسی ہوئی ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اچھے اصولوں اور فکر کی طرف راغب ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلبیت اطہارؑ کی مقدس ہستیاں اسلام کی بقاء، استحکام ور سلامتی کی ضامن ہیں اور ان کے در سے وابستگی اختیار کرکے دنیا میں کامیابی، آخرت میں نجات اور مسلمانوں کی فلاح کیلئے کام کیا جا سکتا ہے، لہٰذا ہمیں ان افکار و نظریات پر غور کرنا ہوگا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬