02 September 2019 - 13:03
News ID: 441201
فونت
سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم دین نے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنے دوران جوانی سے اللہ کی اطاعت و بندگی اور معاشرہ کی خدمت میں بسر کرنے کی نصیحت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، بعض عراقی طلبا نے حضرت آیت الله شیخ محمد یعقوبی سے ان کے دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔

حضرت آیت الله یعقوبی نے اس ملاقات میں جوانوں اپنی جوانی کے دوران کو اللہ کی اطاعت و بندگی اور معاشرہ کی خدمت میں بسر کرنے کی نصیحت کی ۔

انہوں نے مزید: جوان اپنی عمر کی مراقبت کریں اور اسے غیر ضروری، بیہودہ اور بے نتیجہ کاموں میں صرف نہ کریں ۔

اس عراقی عالم دین نے واضح طور سے کہا کہ جوانوں کے معنوی اور ایمانی مستقبل کی تعمیر ضروری ہے کیوں کہ یہ عمل انسان کی دنیا و آخرت دونوں کی تعمیرکا سبب بنے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت آیت الله یعقوبی کے دفتر سے متعلق ثافتی سنٹر "علم و دین" جوانوں کے سلسلہ میں فعالیتوں میں سرگرم عمل ہے ۔/۹۸۸/ن

 

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۰۸ June ۲۰۲۰ - ۱۹:۰۷
Ok
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬