رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ کربلا کے گورنر نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی اجازت کے بعد ایک بیان جاری کر کے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو روز عاشور کے موقع پر کربلائے معلی میں اژدہام کے باعث کم سے کم چھتیس زائرین شہید اور ایک سو بائیس زخمی ہوگئے تھے۔
سانحے کے فورا بعد عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کے لئے کربلائے معلی پہنچ گئے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کربلائے معلی میں عاشور کے روز رونما ہونے والے سانحے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عراقی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراقی قوم و حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے صحت کی دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو عاشورائے حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں چالیس لاکھ سے زیادہ زائرین اور عزادار موجود تھے۔ / ۹۸۸ /ن