رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے تہران میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ اہلسنت علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شیعہ اور اسرائیلی و سعودی سنی بھاری رقوم لے کر مسلمانوں کے مابین اختلافات و دوری اور دشمن کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا کام عالم اسلام میں اخوت و بھائی چارے کو مضبوط بنانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری عالمی سروس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و پیشرف اور حقائق کو برملا کرنے کے ساتھ ہی انحرافی افکار و نظریات اور تفرقہ انگیزیوں کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔
ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب، دوسرے ملکوں کیلئے نمونہ ہے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ثابت کردیا کہ وہ اسلام کے خلاف عالمی سامراج کے پیدا کردہ سخت ترین حالات میں بھی معاشرے کو کامیابی سے ھمکنار اور ناانصافی سے چھٹکارا دلانے کا عامل ہوسکتا ہے۔/۹۸۸/ن