15 December 2019 - 21:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441762
فونت
رهبر معظم انقلاب سے حکم سے؛
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام شہریاری کو مجمع تقریب مذاہب کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام شہریاری کو مجمع تقریب مذاہب کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلام مخالف حلقوں اور اسلام دشمن عناصرکی جانب سے مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کی پالیسیوں اور کوششوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کرنے کی دشمن کی کوششوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تقریب مذاہب میں جاری امور اور اقدامات کی تعمیر نو پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج پورے عالم اسلام میں مسلمانوں میں بیداری پیدا ہوچکی ہے اور سچے اور انقلابی مسلمان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں اچھی طرح آگاہ اور آشنا ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تقریب مذاہب کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین اراکی کی مجمع میں بہترین اور مخلصانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں