ہندوستان کی پانڈیچری یونیورسٹی کی طالبہ ربیحہ عبد الرحیم نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہندوستان کے صدر کووند کے ہاتھوں سے سونے کا تمغہ لینے سے انکار کر دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی پانڈیچری یونیورسٹی کی طالبہ ربیحہ عبد الرحیم نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہندوستان کے صدر کووند کے ہاتھوں سے سونے کا تمغہ لینے سے انکار کر دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے نامعلوم وجہ کے سبب صدر جمہوریہ کی تقریر کے دوران انہیں ہال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیحہ کو انکے پردے کے باعث صدر کی موجودگی میں ہال میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے